عراق

عراق: اصحاب الکہف کی جانب سے موصل میں ترک فوج پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: عراقی مزاحمتی فورس اصحاب الکہف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملکی سرزمین میں غیر قانونی طور پر موجود ترک فوج کے ایک اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

عوامی مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک سوشل میڈیا چینلز نے عراقی شہر موصل میں میزائل فائر کئے جانے کی آواز کے بارے اطلاع دینے کے گھنٹوں بعد اعلان کیا ہے کہ یہ آواز دراصل عراقی مزاحمتی گروہ کی جانب سے موصل میں ترک فوج کے ایک اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنائے جانے کے باعث تھی۔

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس النجباء نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ اصحاب کہف نامی اسلامی مزاحمتی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور جاری ہونے والے بیان میں عراقی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ کے بھائیوں اور بیٹوں نے عراق و ترکی کی سرحد پر قابض استعماری فوج کی مدد کرنے والی قابض فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

اصحاب الکہف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے حملے کی فوٹیج بھی تیار کی ہے، جسے جلد ہی نشر کیا جائے گا۔ صابرین نیوز چینل نے بھی موصل میں ایک زوردار دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

عراقی ای مجلے NRT کے مطابق گذشتہ روز اصحاب الکہف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترک فورسز کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے صوبہ نینویٰ میں مزید پیشروی کی تو عراق میں اس کے مفادات کو جلا کر راکھ کر دیا جائے گا۔

اس بیان میں کہا گیا تھا کہ (ترک انٹیلیجنس چیف) ہاکان فیڈران (Hakan Fidan) کو جان لینا چاہیئے کہ عراقی صوبے نینویٰ میں ترک فوج کی مزید پیشروی عراق میں موجود ترکی کے تمام اقتصادی و سکیورٹی مفادات کو جلا کر راکھ کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button