مشرق وسطی

شامی ایئرڈیفنس نے دمشق میں اسرائیل کے حملے کو ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: شامی ایئرڈیفنس نے دمشق کے نواحی علاقے اسرائیلی ميزائیلوں کو فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ دوسری طرف جولان کے رہائشیوں نے کہا کہ جولان کی بلندیوں کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ایئرڈیفنس نے دمشق کے نواحی علاقے میں صیہونی فوج کے میزائیل حملوں کا جواب دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جولان کے مقبوضہ علاقوں کی فضا میں دوران پرواز دمشق کے نواحی علاقوں کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے زيادہ تر میزائيلوں کو فضا میں نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ عزا لانگ مارچ،کیا مطالبات تسلیم ہوگئے؟؟ علامہ ناظر تقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

دوسری جانب شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے ان علاقوں کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف اپنی مزاحمت پر زور دیا ۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ، شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے خطے میں صیہونی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے آغاز کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اس حکومت کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے مقیم شامی عوام نے زور دے کر کہا کہ جب تک اس خطے کو اسرائیلی غاصبوں سے آزاد نہیں کرا لیا جائے گا وہ ہار نہیں مانیں گے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ جولان کی بلندیوں میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کو شامی فوج کی مزاحمت اور حمایت کے ذریعے ناکام بناتے رہیں۔

مظاہرے کے دوران ، شامی باشندوں نے زور دے کر کہا کہ جو طاقت کے ذریعے غصب کیا گیا ہے وہ صرف طاقت کے ذریعہ رہا کیا جاسکتا ہے۔

یادرہے کہ 1982 میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں شام کی جولان بلندیوں کو مقبوضہ علاقوں میں الحاق کرنے اور خطے میں اس کے قوانین کو نافذ کرنے کے ارادے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خطے کے رہائشیوں نے چھ ماہ کی ہڑتال کی، اس ہڑتال کے بعد ایک بڑا مظاہرہ ہوا ، جس کی وجہ سے صہیونی حکومت اس خطے میں اپنے مذموم فیصلوں سے دستبردار ہوگئی۔

واضح رہے کہ جولان کی بلندیوں کو اسرائیل کے قبضے میں رہنےکے لیے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اس لیے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جولان کی بلندیوں کی تاریخی حقیقت جو بھی ہو ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہماری نظر میں یہ خطہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے نہایت ہی اہم ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمہوریت کے لمبے لمبے دعوے کرنے والے امریکہ میں حکومت کسی کی بھی ان کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button