مشرق وسطی

شام کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ پر امریکی ہوائی اڈے کی تعمیر

شیعیت نیوز: شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کی اشتعال انگيزیاں جاری ہیں۔ امریکہ شام کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے۔

امریکیوں سے وابستہ شامی کردوں نے بتایا ہے کہ امریکیوں کے اتحادی ’’ العمر‘‘ آئیل فیلڈ میں ایک ائیرپورٹ تعمیر کر رہے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ آئیل فیلڈ صوبہ دیرالزور میں ’’صحرای الجزیرہ‘‘ نامی علاقے میں واقع ہے۔

شام کے زیادہ تر تیل کے کنویں اس ملک کے شمال مشرقی علاقے اور صوبہ دیرالزور و الحسکہ میں واقع ہیں۔ امریکہ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران علیحدگی پسند کردوں کی مدد سے ان علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن انتظامیہ ابھی تک اپنی پالیسیوں پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے، جواد ظریف

سابق صدر ٹرمپ کی مانند امریکی حکام شام میں اپنی فوجی موجودگی کو انہی تیل کے کنوؤں سے نتھی کرچکے ہیں اور کھل کر یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکی فوجی ان علاقوں سے نکل گئے تو شامی حکومت ان علاقوں کو اپنے اختیار میں لے لےگی۔

دوسری جانب شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’واللا‘‘ کے مطابق یہ ایک غیر متوقع حملہ ہے جو دن دیہاڑے عراق اور شام کی سرحد پر کیا گیا ہے۔

عراق کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سرحدی شہر القائم سے شام کی سرزمین داخل ہونے والے ایک فوجی قافلے کو بمباری میں تباہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فوجی قافلہ جمعہ کی صبح کو عراق سے شام کی طرف روانہ ہوا تھا۔ قافلہ نکلنے کے چند منٹ کےبعد نامعلوم طیاروں نے اس پر بمباری کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button