ایران

ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت ،عزت اور شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سلامی نے سپاہ کی ملک کے جنوب مغرب میں پیغمبر اعظم (ص) 16 نامی مشقوں کے اختتام کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ نے ان مشقوں کے دوران ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی ارضی سالمیت ، عزت و شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران کمانڈ بیس، توپوں کی گولہ باری، ہیلی بارن اور اینٹی ہیلی بارن آپریشن انجام دیئے اور ان کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ کی بری فوج طاقت، قدرت اور مہارت کے ساتھ آگے کی سمت رواں دواں ہے۔ میجر جنرل سلامی نے فوجی مشقوں میں شریک کمانڈروں اور خطے کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بری فوج ملک و قوم کی عزت، اقتدار اور استقلال کی ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن انتظامیہ ابھی تک اپنی پالیسیوں پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے، جواد ظریف

انہوں نے اسی طرح نائٹ آپریشن، کمانڈو، بکتر بند اور ایر بارن رینجر یونٹ کے استعمال کو ان فوجی مشقوں کی خصوصیات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے جوان، نئی ٹیکٹک کے ساتھ ڈرون، جنگی ہیلی کاپٹروں اور بکتر بند اور کمانڈو یونٹوں کے استعمال کے نئے طریقوں کا مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملک و قوم کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مصمم ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر (ص) ۱۶ سے موسوم فوجی مشقیں جمعرات کے روز ایران کے جنوب مغربی علاقے میں شروع ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button