مشرق وسطی

شام کے صوبے لاذقیہ میں روس کے فوجی اڈے پرحملے کی ناکام کوشش

شیعیت نیوز: روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبے لاذقیہ میں اس کے فوجیوں نے اپنے ایک مرکز پر ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ شام کے صوبے لاذقیہ میں واقع ’’حمیمیم ائیربیس‘‘ پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ جس میں راکٹ اور میزائیل استعمال کئے گئے، منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 45 منٹ پر کیا گيا۔ تاہم روس کے دفاعی سسٹم کے فعال ہوجانے کے سبب یہ حملہ ناکام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،جعلی سرچ آپریشن کے دوران 60 سالہ بزرگ کشمیری شہری شہید

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ادلب میں موجود ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں اور مسلح عناصر کے زيرقبضہ علاقوں سے کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور حمیمیم ائیربیس اپنے مشن کی انجام دہی میں بدستور سرگرم عمل ہے۔

دوسری جانب شام کے شمالی علاقوں پر قابض کرد ملیشیا (Syrian-SDF Democratic Forces) کے ایک فوجی مرکز پر داعشی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جانب سے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ، بھارتی فوج کی نیندیں حرام

انسانی حقوق کے شامی مبصر (Syrian Observatory for Human Rights) کے مطابق شامی شہر رقہ میں واقع کرد ملیشیا کی ایک چیک پوسٹ پر داعشی جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس سے کرد ملیشیا کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تیل سے مالامال شام کا شمالی علاقہ امریکی حلیف کُرد فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فورسز نے متعدد فوجی اڈے بھی قائم کر رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button