دنیا

نیٹو افواج کا مئی کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: افغانستان میں قابض نیٹو نے افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا کہ جوہری ڈیل پر ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

افغانستان میں امن کا خواب ایک بار پھر داؤ پر لگ گیا، پہلے امریکہ نے امن معاہدے پر نظر ثانی کا اعلان کیا اور اب نیٹو نے بھی افغانستان سے مکمل انخلا نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، پاکستان سمیت امن کے خواہاں ممالک کی کاوشوں کو دھچکا لگنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر میں مکمل انخلا نہیں ہو گا۔ اتحادی افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی، نیٹو نے موقف اختیار کیا کہ امن معاہدے میں انخلا کی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : وہابی آل سعود حکومت کے حکام اور بریدہ شہر کے وہابیوں کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں نئی انتظامیہ کے آنے سے افغان پالیسی میں تبدیلی آئے گی۔ گزشتہ سال فروری میں 19 سالہ طویل افغان جنگ کے خاتمے کی جو امید پیدا ہوئی تھی، حالیہ واقعات سے اس پر سیاہ بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں سمیت کم وبیش 10 ہزار غیر ملکی افواج اب بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی تعمیل پر واپس آیا تو امریکہ بھی ایسا ہی کرے گا۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ تہران سے براہ راست بات چیت اور تجویز ماننے کے نقطے پر پہنچنے سے پہلے اتحادیوں، شراکت داروں اور کانگریس سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آئے تو ایران فوری ردعمل دے گا۔ فریقین کو ایٹمی ڈیل پر لانے کے لیے یورپی یونین نے کوششیں تیز کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button