اہم ترین خبریںپاکستان

شہید ضیاءالدین کے افکار ونظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے،علامہ ساجد نقوی

شہید اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اورعلاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی نے جیدعالم دین اورگلگت بلتستان کی معروف ومتحرک مذہبی وسماجی شخصیت شہیدعلامہ ضیاالدین رضوی کی 16ویں برسی کے موقع پرکہا کہ شہید ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی تفکر اور ان کی نرسری سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے بہت ہی قلیل عرصے میں ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی شیرازہ بندی کی اورنوجوانوں کومتحدومنظم کرنے میں نمایاں کرداراداکیا۔ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم کوتمام مکاتب فکرکیلئے قابل قبول بنانے کیلئے انتھک محنت اورکاوشیں کیں۔شہید اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اورعلاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کوبرقراررکھنے میں لازوال کرداراداکیا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں دہشتگردوں کا جتھہ نہتے مزدوروں کوہاتھ پاؤں باندھ کر ذبح کر کے چلاگیا مگرکوئی نہیں بتا رہا یہ قاتل کہاں گئے؟علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہاکہ شہیدضیاالدین رضوی زمانہ شناس اوروظیفہ شناس عالم دین تھے۔شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی،سیاسی، سماجی اورتعلیمی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہدکی۔اُن کے افکار ونظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے اوراُن کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button