دنیا

امریکہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن ہے، کم جونگ اون

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے امریکہ کو شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی دہشت گردی کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس

کم جونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سامراج مخالف آزاد قوتوں کے ساتھ تعلقات اور جوہری صلاحیت کو وسعت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ میں حکومت کی تبدیلی سے واشنگٹن کا شمالی کوریا کے حوالے سے موقف بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آج ٹرمپ کی مجرمانہ حقیقت، خود امریکی عوام کے سامنے آ گئی، حسن نصر اللہ

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کم جونگ اون کے بیان پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات ہونے کے باوجود اختلافات بڑھ گئے تھے۔

یاد رہے کہ کم جونگ کی طرف سے بیان اس وقت دیا گیا جب کچھ دنوں میں بائیڈن امریکہ کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button