اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مچھ، کوئٹہ دھرنے کے خلاف علی زیدی، زلفی بخاری اور احمد لدھیانوی ایک ہوگئے

شیعیت نیوز : سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں لواحقین شہداء کے دھرنے کے خلاف وفاقی وزیرعلی زیدی، زلفی بخاری اور احمد لدھیانوی ایک ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کوئٹہ کے خلاف لواحقین شہداء کا احتجاجی دھرنا گزشتہ 6 روز سے جاری ہے، جس کا مطالبہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ آکر لواحقین کی دلجوئی کرنا ہے۔

تاہم وفاقی کابینہ میں موجود وزیر علی زیدی و مشیر زلفی بخاری جو کہتے ہیں کہ پوری شیعہ قوم ہماری جیب میں ہےکو اس بار لواحقین کوئٹہ کی جانب سے ان کی اوقات یاد دلادی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کوئٹہ دھرنے میں جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، غریدہ فاروقی کا اہم انکشاف

لواحقین سے مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد ان دونوں نے دھرنے کے خلاف پہلے مختلف چینلز کا سہارا یا اس کے بعد احمد لدھیانوی اور یہ ایک پیج پر آگئے اور دھرنے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردیا۔

پہلےعلی زیدی،زلفی بخاری اور اب احمد لدھیانوی نے بھی دھرنوں کے حوالے سے کہنا شروع کردیا ہے کہ اہل خانہ شہداء کی تدفین چاہتے ہیں جبکہ بعض لوگ اسے سیاسی مقاصد کیلیئے استعمال کررہے ہیں تاہم لواحقین شہداء نے تمام شرکاء دھرنا اور میڈیا کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواکر اس مثلث کو بے نقاب کردیا ہے۔

لواحقین شہداء کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان خود کوئٹہ آکر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ہم اپنے شہداء کی میتوں کو دفن نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button