دنیا

چیچنیا میں روسی پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

شیعیت نیوز: داعش دہشت گرد گروہ نے چیچنیا میں روسی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اس حملے میں دو روسی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے جمعے کو اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ داعش نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں روسی پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی یاد منانے کے حق کو چھینا نہیں جا سکتا، برطانوی اسلامی ادارہ

یہ حملہ ستائیس دسمبر کو ہوا تھا جس میں دو مسلح افراد نے شہر گروزنی میں چاقوؤں سے روسی پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا جس میں دونوں پولیس اہلکار اور دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

رو‎سی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور سگے بھائی تھے جو سنہ دوہزار بارہ میں جمہوریہ اینگوشتیا سے چیچنیا آگئے تھے۔ قفقاز کا علاقہ جس میں جمہوریہ چیچنیا واقع ہے اس وقت بدامنی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شہید نمر باقر النمر کی پانچویں برسی

گزشتہ سنیچر کو روس کے فیڈرل سیکورٹی کے ادارے نے کہا تھا کہ جمہوریہ داغستان میں چار داعش دہشت گردوں کو گرفتار اور اس علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی مسلم اکثریتی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں سوموار کو دہشت گردوں کے حملے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ برسوں کے دوران میں پولیس پر مسلح افراد کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم ایسے حملے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں اور علیحدگی پسند یا انتہا پسند جنگجو سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

اکتوبر میں گروزنی میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران میں چھے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button