مشرق وسطی

شام: داعشی دہشت گردوں کا شہر قنیطرہ میں دھماکہ، 2 شامی فوجی جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے شہر قنیطرہ کے خان ارنبہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر قنیطرہ کے خان ارنبہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 2 شامی فوجی جاں بحق ہوئے۔ داعشی دہشت گردوں نے خان ارنبہ علاقے میں یہ بم دھماکہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زایونسٹ مقبوضہ یروشلم جانا چاہتے ہیں ؟

شام کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کو ہونے والی شکست کے بعد دہشت گرد اب بم دھماکوں کے ذریعے اس ملک کے عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی باوردی دہشت گردوں نے کل رات شام سے تیل چوری کرکے دسیوں ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل منتقل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس سیاسی اور مزاحمتی میدان میں ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اسماعیل ھنیہ

بتایا جاتا ہے کہ شام کے تیل کے کنووں سے چرایا جانے والا تیل امریکہ کے فوجی آئل ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے زیر استعمال 85 آئل ٹینکروں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک کانوائے الولید کی گزرگاہ سے غیرقانونی طور پر عراقی صوبے الانبار میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی شام سے چوری کا تیل لے کر 37 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کاروان عراق میں داخل ہوا تھا۔

امریکہ سے وابستہ باوردی دہشت گردوں اور مقامی کرد ملیشیا نے شمال مشرق اور شام کے مشرق میں واقع تیل سے مالا مال علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button