پاکستان

ایرانی صدر کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی نے مسئلہ فلسطین کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور اسرائیل اور امریکہ کی امت مسلمہ کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کرکے پوری دنیا کے سامنے امریکہ اور اسرائیل کو رسوا کیا۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلیمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے تعزتعی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا ایرانی صدر کی اچانک حادثاتی موت سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

ابراہیم رئیسی ایک نڈر، بہادر، شجاع اور باوفا  لیڈر تھے، جنہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کے حقوق کی جنگ لڑی۔

وہ فقط ایران کی ترجمانی نہیں کرتے تھے، بلکہ پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے تھے۔

ابراہیم رئیسی نے مسئلہ فلسطین کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور اسرائیل اور امریکہ کی امت مسلمہ کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کرکے پوری دنیا کے سامنے امریکہ اور اسرائیل کو رسوا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وہ ایک با تقوی انسان تھے، ابراہیم رئیسی کا سینہ قران پاک کی تلاوت سے منور رہتا تھا، اور ان کے تمام اقدامات خدا اور خوشنودی آل محمد علیہ السلام کے مطابق ہوتے تھے۔

ابراہیم رائسی نے ہمیشہ اسلام اور دین مبین کی سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ہمیشہ حق کا پرچم بلند کیا، ہم اس حادثاتی موت پر ایرانی قوم کو تعزیت پپیش کرتے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button