اہم ترین خبریںپاکستان

یوم تاسیس آئی ایس او، رہبر معظم کے ساتھی شہید آیت اللہ رئیسی اورفلسطینیوں کے نام کرتے ہیں,مرکزی صدر

مقاومت کی جہد مسلسل کے دوران پاکیزہ شخصیات کی شہادتوں کے توسط سے ظہور امام مہدی کے سفر میں تعجیل ہوگی۔

شیعیت نیوز:آئی ایس او پاکستان کی تاسیس کو 52سال مکمل ہوگئے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کارکنان کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تنظیم کے کارکن ملک عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدو ں کے محافظ ہیں۔

نوجوانوں کی تربیت اس تنظیم کا طرہ امتیاز ہے۔

تنظیم کے کارہائے نمایاں کے ذکر بغیر ملت تشیع پاکستان کی تاریخ ادھوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گئی۔لاکھوں افراد کا اجتماع

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی آیت اللہ رئیسی اور انکے رفقاکی شہادت المانک سانحہ ہے۔

مقاومت کی جہد مسلسل کے دوران پاکیزہ شخصیات کی شہادتوں کے توسط سے ظہور امام مہدی کے سفر میں تعجیل ہوگی۔

ہم اپنے یوم تاسیس کو شہدائے راہ خدا اور مظلومین فلسطین کے نام کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button