عراق

داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف عراقی فورسز اور حشد الشعبی کی کاروائیاں جاری

شیعیت نیوز: عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اس ملک کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے مشرقی عراق کے صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے اپنی کاروائی شروع کر دی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے چونتیسویں بریگیڈ نے جمعرات کی صبح، صوبے صلاح الدین کے جنوبی علاقوں میں داعشی عناصر کا صفایا کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ، فوجی گاڑیاں جل کر راکھ

اس بیان کے مطابق صلاح الدین کے جنوبی علاقوں اور بلد کے مضافاتی علاقوں میں امن کے تحفظ اور تفتیش و جستجو نیز دہشت گرد عناصر کا تعاقب کرتے ہوئے حشد الشعبی کی پیش قدمی جاری ہے۔

عراقی فوج اور حشد الشعبی نے حالیہ دو دن میں عراق کے کئی صوبوں میں کاروائی کے دوران تفتیش و جستجو کا عمل جاری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر عراق کے بعض علاقوں میں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

عراق میں داعش دہشت گرد ٹولے کی باضابطہ شکست کے اعلان کے باوجود بعض صوبوں میں اس کی باقیات موجود ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملہ کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی فوجی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے وسیع و عریض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد حکومت عراق نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں ایران سے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button