سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے.

الجزیرہ کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی جب اسرائیل کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات کیلئے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر رہی تھی ۔ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اس سے قبل خفیہ تعاون جاری رہا ہے جو اب آشکار ہوگيا ہے۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے اور وہ خود بھی اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے ممالک کی صف میں کھڑا ہے سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں مناسب وقت کا انتظار کررہا ہے سعودی عرب نے پاکستان پر بھی اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں دباؤ قائم کیا جسے پاکستانی حکام نے یہ کہ کر مسترد کردیا کہ وہ قائد اعظم کے اصولوں پر چلتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بہر حال فلسطین ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کا منافقانہ رویہ نمایاں ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button