مشرق وسطی

اسرائيلی وزير اعظم نیتین یاہو بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسرائيلی وزير اعظم نیتین یاہو بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی بحرین کے کراؤن پرنس سے سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جو نہایت دوستانہ تھی۔ بحرین کے کراؤن پرنس سلمان بن حمد آل خلیفہ اس وقت وزیراعظم بھی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔ بحرین، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا ہے اور سعودی عرب بھی اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے لحظہ شماری کررہا ہے۔ دنیائے اسلام میں بحرین، امارات اور سعودی عرب کے منافقانہ اور معاندانہ اقدام کو بیت المقدس ، فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف غداری اور خیانت قراردیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button