مشرق وسطی

شام میں امریکی اتحادی کرد فورسز نے داعش کے اہم دہشت گرد کو رہا کر دیا

شیعت نیوز : بین الاقوامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی حلیف شامی کرد فورسز (Syrian Democratic Forces) نے اپنی جیل میں قید داعش کے اہم دہشت گرد ’’عبدالحمید الدیری‘‘ کو آزاد کر دیا ہے۔

شامی ای مجلے "جسر” کے مطابق آزاد کیا جانے والا اہم دہشت گرد عبدالحمید الدیری داعشی قبضے کے دوران دیرالزور کا امیر اور دہشت گرد تنظیم کے تعلقات عامہ کے شعبے کا سربراہ تھا جبکہ وہ عوام کے خلاف وسیع جرائم سمیت داعش کو مالی معاونت اور حساس اطلاعات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی شامی حکومت کو انتہائی مطلوب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصرمیں امریکی ہیلی کاپٹر سانحے میں 7 فوجی ہلاک اور زخمی

واضح رہے کہ امریکہ کی حلیف شامی کرد فورسز کے سابق ترجمان طلال سلو قبل ازیں اس حوالے سے میڈیا کو بتا چکے ہیں رقہ پر ڈیموکریٹک فورسز کے قبضے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے ایک خفیہ معاہدے کے بعد رقہ میں گھرے ہزاروں داعشی دہشت گردوں کو بھی چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ دیر الزور میں سرکاری فورسز کے ساتھ لڑنے کے لئے شہر رقہ کو ترک کرنے والا داعشی دہشت گرد قافلہ 7 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button