یمن

یمن کے صوبہ ابین میں سعودی و اماراتی کرائے کے فوجیوں میں تصادم

شیعت نیوز: یمن کے صوبہ ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب یمن میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات یمن میں عبوری کونسل کی حمایت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان انتخابات میں متوقع شکست ،شہلا رضا کے شیعہ قائدین کے خلاف جھوٹے الزامات

دونوں خونخوار ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ پانچ برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے۔

رشیا ٹو ڈے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی سے وابستہ عناصر ” الطریہ” نامی علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف میدان ميں آگئے جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے حامی چھے جنگجو ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئيں جب منصور ہادی سے وابستہ افراد نے توپ خانے سے ابوظہبی سے وابستہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کی۔

ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان یہ پہلی فوجی جھڑپ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان متعدد بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ اور اب تک ان جھڑپوں میں سیکڑوں عناصر ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button