مشرق وسطی

سعودی عرب کا قطر پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا، اہم انکشاف

قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دو مرحلوں میں قطر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے الجزیرہ چینل سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا صرف ارادہ ہی نہیں بلکہ قطر پر حملہ کرنے کا بھی منصوبہ تھا۔

قطر کے وزیر دفاع نے اس منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو دو مرحلوں میں انجام دیا جانا تھا۔ پہلے مرحلے میں محاصرہ کرکے ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا تھا تاکہ سیاسی افراتفری پھیل جائے اور اس کے بعد فوجی حملہ کر دیا جائے۔

قطر کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی فوجی حملے کا منصوبہ تیار تھا اور صرف محاصرہ کرنا ہی مقصد نہیں تھا۔ وہ محاصرے کو حملہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے، ہمارے پاس پختہ خفیہ اطلاعات اور ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2017 سے قطر کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button