مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ڈاکٹر کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں صوتی بم کے ذریعہ ایک فلسطینی ڈاکٹر کو شہید کردیا ہے۔

المیادین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں صوتی بم کے ذریعہ ایک فلسطینی ڈاکٹر کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی ڈاکٹر نضال جبارین اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق فلسطینی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عرب ممالک کے حکمرانوں کی فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امارات اور بحرین کے بعد سعودی عرب اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے امریکہ کو وعدہ دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button