اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

آسٹریلیا میں فلسطینی حامی اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹیز سے نکال دیا گیا

فلسطینی حامی طلباء کے پرامن احتجاج کے جواب میں آسٹریلوی یونیورسٹیز نے یا تو انہیں یونیورسٹی سےنکال دیا ہے یا ان کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

شیعیت نیوز : آسٹریلیا میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں حصہ لینے والے آسٹریلوی طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں سے روک دیا گیا یا عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف میلبورن نے بدھ کے روز احتجاج کے دوران کیمپس کی ایک عمارت پر قبضہ کرنے والے بعض طلباء کو ای میل بھیج کر ان کے خلاف تادیبی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

موناش یونیورسٹی (Monash University Clayton Campus) کے ایک طالب علم نے گفتگو کے دوران کہا: موناش نے پہلے سے ہی ہمیں حتی کیمپس کے لان میں قدم رکھنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے خدمت نے انقلاب اور مزاحمت کو ایک نئی زندگی بخشی: سید حسن نصر اللہ

ان احتجاجی کیمپوں کے قیام میں مدد کرنے والے موناش کے ایک اور "کورکووچ” نامی طالب علم نے یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا: یونیورسٹی کی طرف سے یہ تادیبی کارروائی آزادی اظہار پر حملہ ہے۔

طلباء کے یہ احتجاجات اسرائیل کی حمایت کرنے والی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے تعلقات کے خلاف احتجاج ہیں۔

اسی طرح لیٹروب یونیورسٹی (La Trobe University) نے بھی یونیورسٹی کے احاطہ میں لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button