اہم ترین خبریںپاکستان

ایک اور ناصبی ملامفتی عبد العلیم قادری کی اہل بیت اطہارؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ویڈیو وائرل

ناصبی ملا مفتی عبد العلیم قادری قادری ضیائی مجددی کی ایک ایسی توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جسے دیکھ کرہر محب اہل بیت ؑ کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں اور ان میں شدید اشتعال پایاجاتاہے۔

شیعیت نیوز: ریاست کا دہرا معیار شیعہ جوانوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج جبکہ گستاخان اہل بیت ؑ آزاد ، ملعون آصف اشرف جلالی کے بعد ایک اور ناصبی ملعون مفتی عبد العلیم قادری ضیائی مجددی کی اہل بیت اطہار علیہم السلام کی بدترین توہین پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، مکتب اہل بیت ؑ کے پیروکاروں میں شدید غم وغصہ حکومت وقت سے ملعون گستاخ مفتی عبد العلیم قادری قادری ضیائی مجددی کوفوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزادینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق بریلوی اہل سنت کے روپ میں چھپے ایک اور ناصبی ملا مفتی عبد العلیم قادری قادری ضیائی مجددی کی ایک ایسی توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جسے دیکھ کرہر محب اہل بیت ؑ کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں اور ان میں شدید اشتعال پایاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے گھرکی دیوارپردم دم علیؑ علیؑ ہر دم علیؑ علیؑ تحفہ یا علیؑ مدد لکھنا جرم ہوگیا، ایف آئی آر درج

مذکورہ ویڈیو میں آصف اشرف جلالی کے بعد ایک اور ملعون گستاخ نے بھی امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ، نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ اور جگر گوشہ بتول ؑ حضرت زینب کبریٰ ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی اورتوہین آمیز جملے اداکیئےاور امام حسین ؑ اور ان کے 72باوفا اصحاب و انصار کے قاتل یزید لعین کی تعریفیں کیں۔

ملعون مفتی نے کہاکہ شیعہ مولاعلی ؑ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے نعوذباللہ مولاعلیؑ نے کوئی جرم کیاہوا، اس بدبخت نے مزید جسارت کرتے ہوئے امام حسین ؑ اور اہل بیت اطہار ؑ کے مدینہ سے کربلا آنے پر کہاکہ “امام حسینؑ کو منع کیا مت جا ۔۔۔ زینب ؑکو منع کیا مت جا۔۔ دیوار سے سر مارو گے تو اپنا سر ہی پھٹے گا نا “ (نعوذباللہ)۔

یہ بھی پڑھیں: تمام عزاداروں سے گذارش !سانحہ مانسہرہ پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کیجئے

اس توہین آمیز ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست پاکستان کا امتحان شروع ہوتا کہ کیا وہ کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی ایماءپر شیعہ جوانوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حضرات پر قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے بعد اب اس ناصبی ملعون یزید کے پیروکار اور وکیل تکفیری ملا مفتی عبد العلیم قادری کےخلاف واضح اورٹھوس ثبوت ہونے کے باجود کوئی ٹھوس کاروائی عمل میں لائی گی یا اسے بھی لال مسجد کے مولوی عبد العزیز وعرف برقع پوش مفرور کی طرح نظر انداز کرےگی جس نے یزید کو رحمتہ اللہ علیہ قرار دیگر امام حسین ؑ کے قتل سے بری قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button