سعودی عرب

امام کعبہ کےاسرائیل سے تعلقات کی کوششوں نے مسلمانوں کو حیرت زدہ کر دیا

مکہ مکرمہ میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے نماز کے خطبوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی کوششوں نے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے نماز کے خطبوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی کوششوں نے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی جانب سے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، امام کعبہ کے اس گھناؤنے عمل کی دنیائے اسلام میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب ذرائع کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں کچھ ایسی باتیں بیان کی ہیں جن کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر لوگ بہت زیادہ اس کی مذمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے جمعہ کے خطبہ میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی راہ ہموار کرنے کا باب باز کیا ہے۔

انہوں نے جمعہ کے خطبہ کے ایک حصے میں یہودیوں کے ساتھ تعاون اور لین دین کی بات کی ہے جبکہ قرآن نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ یہود و نصاری تمہارے دوست نہیں ہو سکتے، امام کعبہ نے قرآن مجید کی آیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے جس پر دنیائے عرب اور عالم اسلام میں اس کیم ذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی غیر مسلمان سے محبت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا جائے اور دین اسلام کی طرف اس کی رہنمائي کے لیے اس کی دلجوئي نہ کی جائے۔

امام کعبہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی یہودیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے تھے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس اس طرح کی باتیں کر کے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(مھر نیوز)

متعلقہ مضامین

Back to top button