سعودی عرب

سعودی عرب میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ عاشورا کے جلوس

شیعیت نیوز : سعودی عرب میں عزاداران سید الشہداء نے عاشورا کے دن امام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کا سوگ منایا۔

اگرچہ اس ملک میں آل سعود حکومت نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور وہ احتجاج کی آواز کو دبا رہے ہیں ، لیکن عاشور کے دن ان تمام چیزوں سے قطع نظر، امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور عقیدت مندوں نے جلوسہائے عزا اور مجالس میں شرکت کی۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے اطلاع دی کہ شہر قطیف کے عوام نے صحت عامہ کے اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا سوگ منایا اور روز عاشورا کے پروگرامز میں پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عاشورا پر حسینی عزاداروں پر نائیجیرین سکیورٹی فورسز کا حملہ، تین شہید

دوسری جانب ملکی اور سطح پر ہونے والی سخت مخالفت کی وجہ سے آخر کار سعودی عرب کی حکومت اس ملک کے تین شیعہ نوجوانوں کی سزائے موت روکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی حکومت 2016 میں سعودی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیخ باقر النمر کے بھتیجے سمیت تین شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد طویل عرصے کے بعد اس پر نظر ثانی کرنے پر موافقت ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی النمر، داؤد المرہون اور عبداللہ ظاہر کو 2016 میں اس وقت سزائے موت سنائی گئی تھی جب ان کی عمر 18 سال سے کم عمر تھی۔

اگرچہ اٹارنی جنرل کے بیان میں، ریاض حکومت کے فیصلے کو 18 سال سے کم عمر والے سبھی افراد کی سزائے موت منسوخ کئے جانے کے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے جوڑ دیا گیا ہے لیکن میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب کے اندر اور باہر انسانی حقوق کی تنظیموں اور قانونی کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ اور ایک بڑی کامیابی ہے۔

ان تنظیموں اور کارکنوں نے آل سعود کی جیلوں میں قیدیوں کی اظہار رائے کی آزادی کی بھر پور حمایت کی اور ان پر مظالم کو دنیا تک پہنچانے کی کوششیں کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button