لبنان

لبنان: بیروت میں داعش کا حملہ ناکام، سرغنہ گرفتار

شیعیت نیوز : لبنان کی فوج نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کا منصوبہ بنانے والے داعش کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے ایک سرغنہ کو حراست میں لے لیا جو بیروت میں حملے کا منصوبہ تیار کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نائجیریا: سعودی حمایت یافتہ فوجیوں کا امام مہدی (عج) امام بارگاہ کا محاصرہ

لبنان کی داخلی سیکورٹی کے سربراہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ فوج نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک مشکوک سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ نے ملک میں دراندازی کی اور پہلے اس نے متعدد علاقوں کی ریکنگ کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کا یہ دہشت گرد داعش کے سوشل میڈیا پر چل رہے متعدد گروپس کا ممبر بھی رہا ہے اور وہ کھل کر داعش کے افکار پھیلا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button