عراق

ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔ عراقی وزیر خارجہ

شیعت نیوز : عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔عبدالہادی السعداوی نے کہا کہ الکاظمی کی طرف سے ملک میں امریکیوں کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق پر انہیں ہٹا دیا جائیگا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی کو بھی عراق کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور عراقی حکومت اور عوام ہی عراق کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

فواد حسین نے اس بات پر زو دیا کہ عراق کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ملک کے مفادات پر مبنی ہے اور عراق اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تاریخی، جغرافیائی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران سے تعلقات کی تقویت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رفیق حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔ حزب اللہ

دوسری جانب دولۃ القانون نامی عراقی پارلیمانی اتحاد کے نمائندے عبدالہادی السعداوی نے میڈیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس احتمال پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن دورے کے دوران، ملک میں امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ مصطفی الکاظمی کی جانب سے اتفاق کا امکان پایا جاتا ہے۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی سربراہی میں تشکیل شدہ پارلیمانی اتحاد کے رکن عبدالہادی السعداوی نے ملکی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم، قومی سرزمین سے امریکی فورسز کے اخراج پر مبنی ملکی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اتحادی فورسز کو ہر صورت میں عراق سے نکلنا اور امریکی فوجی اڈوں کو خالی ہونا ہے۔

عبدالہادی السعداوی نے ملک میں موجود قابض امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کے خطرناک نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراقی حکومت نے ملک کے اندر امریکی فورسز کے مزید قیام کے ساتھ اتفاق کیا تو عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے موجودہ وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button