پاکستان کی اہم خبریں

وطن عزیز پاکستان کا 73واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

شیعیت نیوز : ملک بھر میں پاکستانی قوم آج 14 اگست 2020 کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ اپنا 73 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔

آج کے دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علی الاصبح 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت گلگت اور مظفر آباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن آزادی کے موقع پر ملک کی تمام اہم اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا اور جشن آزادی کی مناسبت سے انہیں خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے قیام و استحکام میں شیعہ مسلمانوں کا کردار

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث وزارت صحت کی جانب سے یوم آزادی آزادی کی تقریبات میں خاص احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے اور تقریب میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

صبح سویرے کراچی میں مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے 2 دستوں نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

دوسری جانب لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی آخری آرام گاہ پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئیں۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا اور اعلیٰ افسران کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button