لبنان

لبنان: بیروت دھماکے کے تعلق سے گرفتاریاں شروع

شیعت نیوز : لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے تعلق سے بندرگاہ میں کام کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

فرانس پریس نے لبنان کی فوجی عدالت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بیروت دھماکے میں 157 افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں بندرگاہ کے سولہ عہدے دار اور کارکنوں کو گرفتار جبکہ ایک شخص کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا بیت المقدس کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

لبنانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر صحت نے بیروت میں ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے ایران نے جس تیزی سے ان کے ملک کی مدد کی ہے وہ حیرت انگیز اور قابل توجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حمد حسن نے جمعرات کو بیروت میں قائم کیے گئے کئی موبائل اسپتالوں کا معائنہ کیا جو اس شہر کی بندرگاہ میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے بعد قائم کیے گئے ہیں۔

انھوں نے الحدث یونیورسٹی کامپلیکس میں قائم ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران کی ہلال احمر نے جو امداد کی ہے اس میں دوائیں، میڈیکل آلات اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امداد رسانی میں ایرانی بھائیوں نے جو سرعت دکھائی ہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور قدردانی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button