اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلب میں جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری کر کے اسے تباہ کردیا۔ جھڑپ میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

العالم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کو ادلب کے شہر بنش کے اطراف میں جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے ایک بڑے گودام پر بمباری کی اور اسے تباہ کردیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ کے ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کے گودام پر شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی کوششوں سے شمالی عراق میں مکمل امن

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے ڈرون طیاروں نے پہلے جبھۃ النصرہ کے اڈوں کا پتہ لگایا اور اس کے بعد جنگی طیاروں نے بمباری کی ۔

صوبہ ادلب کے ایک بڑے حصے پردہشت گردوں کا قبضہ ہے ۔ شامی فوج نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ اس صوبے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر کے دم لے گی۔

دوسری جانب شام کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شامی فوج کے ساتھ دہشت گردوں کی جھڑپ میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبۂ لاذقیہ کے شمال میں دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

شام کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ساتھ دہشت گردوں کی جھڑپ میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض دہشت گرد عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کرتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button