یمن

سعودی عرب کے اتحادی یمن کا تیل لوٹ رہا ہے۔ وزیر پیٹرولیم احمد دارس

شیعت نیوز : یمن کے وزیر پیٹرولیم احمد دارس نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹ گزشتہ کئی برس سے یمن کا تیل لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے جنگ زدہ یمنی عوام انتہائی مشکل حالات سے روبرو ہو گئے ہیں۔

یمن کے وزیر پیٹرولیم احمد دارس نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سن دو ہزار اٹھارہ میں جارح سعودیوں نے یمن کا اٹھارہ ملین بیرل اور دو ہزار انیس میں تقریبا تیس ملین بیرل خام تیل لوٹا ہے۔

احمد دارس نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد میں شامل ممالک، یمن کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سعودی بینکوں میں رکھتے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے ایمرجنسی شعبے کے نائب سربراہ عبد الکرم النہاری نے سال کے آخر تک پیٹرولیم اور تیل مصنوعات کے حوالے سے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں خبردار کیا اور کہا ہے کہ یمن کے ایمرجنسی شعبوں نے کام کرنا تقریبا بند کر دیا ہے اور اس کی وجہ جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیل کے حامل جہازوں کو روک لینا اور اس کو ضبط کر لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا سامرا میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ

اس سے قبل بھی یمنی حکام بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور ایندھن کے ذخائر ختم ہو گئے تو یمن کے بہت سے شعبے مفلوج ہو کر رہ جائیں گے اور بڑے پیمانے پر المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

یمن کے عوام کو غذائی اشیاء اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے مگت پھر بھی جارح سعودی اتحاد یمن کا لاکھوں بیرل تیل لوٹ رہا ہے اور وہ ایندھن لے کر یمن جانے والے بحری جہازوں کو یمن تک پہنچنے نہیں دیتا اور ان جہازوں کو اپنے اختیار میں لے لیتا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے یمن میں پیٹرولیم مصنوعات اور ایندھن کی قلت کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انسانی امور سے متعلق یمن کی اعلی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جارح سعودی اتحاد کی سازشوں اور یمن میں ان کے جرائم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی امور سے متعلق یمن کی اعلیٰ کونسل کے ترجمان طلعت الشرجبی نے یمن کے حالات پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو حیرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ، سعودی اتحاد کے مقاصد پورے کرنے اور یمن کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لئے اس ملک میں ایندھن کے خاتمے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

الشرجبی نے کہا کہ انسانی امور سے متعلق یمن کی اعلی کونسل، متعلقہ اداروں، اقوام متحدہ اور دنیا کے ملکوں کو اپنے مطالبات سے آگاہ جر چکی ہے اور یمن میں بدحال انسانی صورت حال کے باوجود اب تک اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button