عراق

امریکہ پر شہید ابو المہندس کے قتل کا مقدمہ اقوام متحدہ میں درج کیا جائے۔ الفتح اتحاد

شیعت نیوز : عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد نے عراق کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کے قتل کا مقدمہ اقوام متحدہ میں فوری طور پر درج کرانے کے لئے اقدام کرے۔

رپورٹ کے مطابق الفتح اتحاد نے عراق کی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں قتل کا مقدمہ درج کرانے اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے عدلیہ اور خارجہ امور کے کمیشن پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔

الفتح اتحاد نے اسی طرح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی شناسائی کے لئے ڈرون طیاروں کو استعمال کرنے کے امریکی اقدام کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں مذمت کرنے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ امریکہ کی جانب سے ملکوں کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے اور دشمنانہ اقدامات جاری رکھنے پر اقوام متحدہ جرات مندانہ موقف اختیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں آپریشن کلین اپ کے دوران حشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی

دوسری جانب عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے انفارمیشن آفس کے صدر ابو علی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکام کو اب یہ جان لینا چاہئیے کہ امریکی فوجیوں کی عراق سے واپسی ضروری اور نا قابل مذاکرات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔

ابو علی العسکری نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے کہا کہ عراقی عوام کی سیاسی، سکیورٹی اور ذرائع ابلاغ کی مزاحمت، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باعث بنے گی۔

یاد رہے کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج نے 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں پر دہشت گردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button