یمن

یمن: 24 گھنٹوں میں سعودی جارحین کی 59 بار بمباری

شیعت نیوز : یمن کی قومی نجات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحین اور ان کے پٹھوؤں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 بار مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے آلۂ کاروں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے بھی حملہ کیا اور مارٹر گولے بھی داغے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب اور البیضاء کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبہ حمص میں تیس داعش دہشت گرد ہلاک، امریکہ مخالف مظاہرہ

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحین کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے ماہلیہ اور العبدیہ علاقوں پر نو بار بمباری کی۔ صوبہ البیضاء کا السوادیہ علاقہ بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا۔

یمنی فریق اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹین گریفتھس کے درمیان سوئیڈن سمجھوتے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی پر عمل کا اعلان کیا گیا تھا مگر سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنگِ یمن کے خاتمے کے لئے اب تک بارہا کوششیں کی جا چکی ہیں مگر سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں کوئی بھی راہ حل کامیاب واقع نہیں ہو سکا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں 2015 سے اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button