دنیا

لندن میں یمن پر سعودی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز : لندن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سعودی مظالم کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے جرائم اور یمن کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی، اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد، شیعہ سنی عمائدین کی شرکت

مظاہرین نے اسی طرح یمنی عوام کے خلاف آل سعود حکومت کے انتہائی وحشیانہ جرائم میں برطانیہ اور دیگر ملکوں کی شمولیت اور ان کے کردار پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ’’یمنی عوام کے خلاف جرائم بند کرو بند کرو‘‘ اور ’’یمن کو چھوڑدو چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یمنی عوام کی حمایت اور سعودی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ کا محاصرہ

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے اخبار ڈیلی ماوریک نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانیہ کی وزارت دفاع کے بیانات کی بنیاد پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی فضائیہ نے یمن پر وحشیانہ جارحیت و بربریت میں سعودی عرب کی بھرپور مدد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button