عراق

عراق میں تکفیریوں کے خلاف قیام کرنے والی ہر قوت کا بھرپور ساتھ دینگے۔ حرکۃ النجباء

شیعت نیوز : عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ حرکۃ النجباء کے ترجمان نصر الشمری نے بیرونی طاقتوں کے ذریعے عراق کے اندر تکفیری دہشت گردی اور سابقہ بعث پارٹی کو دوبارہ زندہ کئے جانے کی مذموم کوششوں پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ عراق کے اندر صدام کی بعث پارٹی اور تکفیری دہشت گردوں کو دوبارہ سے فعال بنائے جانے کے خلاف حرکۃ النجباء کا موقف واضح، مستحکم اور دوٹوک ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بعث پارٹی اور تکفیری دہشت گردوں کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہر اس قومی طاقت کا بھرپور ساتھ دیں گے جو ملک کے اندر مذموم بعث پارٹی اور سفاک تکفیری دہشت گردوں کے خلاف قیام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج قومی حمایت سے دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی، آرمی چیف

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد البلداوی نے بھی امریکہ کی جانب سے عراقی سیاست میں بعثی عناصر کو لائے جانے کی کوششوں پر متنبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواری اپنی مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے بعث پارٹی کے سزایافتہ مجرموں کو عراقی سیاست کے اندر داخل کر دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی جانب سے آدھی رات کو عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کے جوان بغداد کے گرین سکیورٹی زون میں داخل ہو گئے۔

عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی استقامتی فورسز نے بغداد کے گرین سکیورٹی زون میں داخل ہونے کے بعد اعلان کیا کہ عراقی حزب اللہ کے اغوا ہونے والے کمانڈروں اور جوانوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں غاصبوں کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

عراق کی تمام استقامتی فورسز من جملہ استقامتی گروہ اصحاب الکہف نے کہا ہے کہ اگر عراقی حزب اللہ کے اغوا ہونے والے کمانڈروں اور جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button