لبنان

ڈاکٹر رمضان شلح کی وفات سے مزاحمتی محاذ ایک عظیم سپہ سالار سے محروم ہوگیا ہے۔ حزب اللہ

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک پیغام میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کے انتقال تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب مہربان بھائی، عزیز دوست، زیرک سپہ سالار اور عظیم مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کی وفات کے باعث اسلامی مزاحمتی محاذ ایک عظیم سپہ سالار سے محروم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اسلامی تعاون تنظیم اور حماس کا سخت انتباہ

حزب اللہ لبنان کے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ فعال ذہن، پیشرفتہ عقل، سچے احساسات، مستحکم ارادے، راسخ عزم، الہیٰ وعدوں پر مکمل اطمینان، شدید اخلاص، ترجیحات کی اعلیٰ سمجھ بوجھ اور امتِ مسلمہ کے عشق سے سرشار ہونے کے ساتھ ساتھ خداوند متعال و اولیاء الہیٰ کی ملاقات کے بھی مشتاق تھے۔

حزب اللہ لبنان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر مجاہد و صابر فلسطینی قوم، حرکۃ الجہاد کے کمانڈرز، مجاہدین اور برادر عزیز استاد زیاد النخالہ کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے پیغام میں حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاکید کرتے ہیں کہ حسب سابق برادری، محبت، امداد اور تکامل میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے اور مل کر فقید کمانڈرز کے رستے پر آگے بڑھتے ہوئے ان کی امنگوں کو بر لائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح سال 1995ء میں حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی بنیاد رکھتے کے بعد سے حرکۃ الجہاد کے سابق سیکرٹری جنرل کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، جبکہ سال 2018ء میں ان کی علالت کے باعث یہ ذمہ داری ’’زیاد النخالہ‘‘ کو سونپ دی گئی تھی۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ ایک طویل علالت کے بعد گذشتہ شب 62 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button