مشرق وسطی

صوبہ رقہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا کامیاب آپریشن

شیعت نیوز: شام کی فوج نے کل رات صوبہ رقہ کے الروضہ علاقے پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی کی۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس آپریشن کلین اپ میں صوبہ رقہ کے الروضہ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں اور مراکز کو منہدم کیا۔ اس آپریشن کے دوران شام کی فوج نے علاقے میں بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنادیا۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت مغربی ایشیا کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال نہ کرے۔ انٹونیوگوٹیرس

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکرعلاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

دوسری جانب شام کی وزارت صحت نے بدھ کی رات ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئيں تدابیر کامیاب رہی ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں میں شدت کے باوجود، شام کی حکومت اور عوام نے میڈیکل شعبے کی جانب سے دی گئی ہدایات اور احکامات پر پوری طرح عمل کیا اور اس طرح، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

شام کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک مہینے میں اس ملک میں کورونا کا ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

شام کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں اب تک ایک سو تیئیس لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک صرف چھے افراد کی موت ہوئی ہے۔

شام کی حکومت نے حالیہ دنوں میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس نے اسٹیڈیموں، ثقافتی و مذہبی مراکز یہاں تک کہ ریسٹورینٹس کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم سیگریٹ نوشی اور حقے پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔

شام کی وزارت صحت نے عوام کے درمیان سوشل ڈسٹینسنگ اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دوری کو لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button