دنیا

دنیا اب ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی،امریکہ میں 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں

شیعت نیوز: امریکہ میں دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ بلکہ پوری دنیا اب مزید چار برس کے لئے ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے نامزد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اب ٹرمپ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں یوم الارض کی پچاسویں سالانہ تاریخ کے موقع پر اپنے لئے ماحولیات کے اسّی سے زائد دانشوروں کی حاصل حمایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے برخلاف وہ ہمیشہ افسانے پر علم و سائنس کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان دانشوروں نے ایک خط میں جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق مختلف مسائل کو لے کر مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران آج بہت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں

یاد رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے دو ہزار سترہ میں اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ امریکہ دو ہزار انّیس میں ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے نکل جائے گا اور گذشتہ سال سے اس نے اس معاہدے سے باہر نکلنے کا عمل شروع بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس سے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 52 ہزار97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں 9 لاکھ 23 ہزار 812 افراد مبتلا ہوئے ہیں ۔ پوری دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں اور مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے امریکہ بدستور سر فہرست ہے۔

مریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشت ناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو امریکی ہسپتالوں کی یونین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 96 ملین جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ یہ ایسے میں ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 15 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button