دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ننسی پلوسی

شیعت نیوز : امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اس کام سے امریکہ اور دنیا کے عوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

ننسٹی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کی امداد روکنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک ، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیا اور کہا کہ اسے فورا چیلنج کیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ہی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور سائنس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت پر کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ اس ادارے کا سالانہ فنڈ روک دیں گے۔ امریکہ ہر سال ڈبلیو اچ او کی چار سو سے پانچ سو ملین ڈالر تک کی مدد کرتا ہے جو اس ادارے کے سالانہ چھے ارب ڈالر کے بجٹ کا ایک معمولی حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قاسم سلیمانی کو شہید کر کے بھی امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ انصاراللہ

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹڈروس ایڈھانوم نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت ’’ ڈبلیو ایچ او‘‘ کی امداد روکنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کورونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے’’ کورونا وائرس‘‘ کے خلاف ڈبلیو ایچ او کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔

اضح رہے کہ جنوری میں بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی ویکسین کی تیاری اور دیگر وبائی امراض سے روک تھام کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس بحران میں اس ادارے نے انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاؤ کو چھپایا اور چین کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایسے اقدامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button