دنیا

دنیا میں کورونا وائرس سے 2 ملین 83 ہزار افراد متاثر، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

شیعت نیوز : دنیا بھرکو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ہر روز بڑے پیمانے پر اس وائرس سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ملین 83 ہزار607 ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 616 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بدستور بڑے پیمانے پر بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار526 ہو گئی جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 44 ہزار 61 سے زائد بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا نے 9200 نرسوں کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاست میں کورونا سے ہلاکتیں 126 ہوگئیں۔ 12 ہزار متاثر

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فرانس میں ایک ہزار چار سو اڑتیس افراد ہلاک ہو گئےاس طرح اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 167 ہو گئی ہے۔

اسپین میں 18ہزار 812 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے اب تک 3804، ترکی میں 1518، بیلجیم میں 4440، برازیل میں 1757 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کر رہی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 155 ہو چکی ہے۔ جبکہ 578 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کی تعداد 21645 ہو گئی۔

اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button