دنیا

امریکہ: ایک ہی دن میں 2228 افراد کی ریکارڈ ہلاکتیں

شیعت نیوز : امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کئی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس وائرس کو مہار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور امریکہ میں منگل کے دن ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں ، کوروناوائرس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 2228 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مجموعی طور پر امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 300 سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں اس وقت 6 لاکھ افراد کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 49 ہزار 327 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 ہزار 820 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوویڈ-19 کے باعث امریکہ میں ڈیزاسٹر ڈکلیریشن کا اعلان

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روکنے کا اعلان

ریاست میں بیماروں کی تعداد کا اندازہ اس لحاظ سے بھی کیا جاسکتا ہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سےزیادہ بیمار افراد اسپین میں ہیں جہاں بیماروں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار ہے جو نیویارک سے 29 ہزار کم ہے۔اموات نیو جرسی، مشی گن، میسا چوسس، پنسلوینیا اور لوزی اینا میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ ملک کے نرسنگ ہومز میں کورونا سے اموات کی تعداد 3800 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button