یمن

یمنی فوج نے کوفل آئل تنصیبات پر حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا

شیعت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صوبہ مآرب کی آئل پمپنگ تنصیبات کوفل پر یمنی فورسز کے حملے سے متعلق سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز کے وقت سے ہم نے قومی آئل تنصیبات پر حملے نہ کرنے کا عہد کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر چند کہ دشمن ہمارے میزائل کی زد میں ہیں اور ہم ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم ہم نے آج تک یمن کی قومی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی اتحاد کے 80 فوجی ہلاک و زخمی، 1500 قیدیوں کی رہائی

واصح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس ) نے آج دعوی کیا کہ یمن کی فوج اورعوامی فورسز نے صوبہ مآرب کی آئل پمپنگ تنصیبات کوفل کو نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس علاقوں پر بمباری کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین فضائی حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button