دنیا

ٹرمپ کا اعتراف ، اگلے دو ہفتے امریکہ کے لئے تباہ کن ہوں گے

شیعت نیوز : امریکی صدر نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

ارنا نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی روزانہ کی پریس بریفینگ میں کہا کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے بڑے تباہ کن ہوں گے اور ہمارے اندازے کے مطابق ان دو ہفتوں میں بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے جو ان دنوں کورونا کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے ملک کو کورونا سے نجات دلانے کے لئے چین کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر دیگر ممالک کے ذریعے خریدے جا چکے طبی وسائل کو دولت کے زور پر ہتھیانے پر اتر آئے ہیں ایک بار پھر دعوی کیا کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے دیگر ممالک کی مدد کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں کورونا کی تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7402 ہو گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، اتنا ہی ٹرمپ انتظامیہ پر بھی امریکہ کے اندر تنقیدوں میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اورتقریبا ساڑھے آٹھ ہزار افراد اب تک امریکہ میں کورونا وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اس درمیان امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ہم وہ تمام ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی اس وقت امریکہ کو ضرورت ہے۔ مائیک پنس کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے امریکہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

امریکی صدر نے یہ بیان ایسے عالم میں دیا ہے جب کورونا وائرس کے دو ماہرین جیڈ بابین اور جان زوگبی کے بقول ٹرمپ اس جنگ میں شکست کھا چکے ہیں اور کورونا کو کنٹرول کرنے میں وہ بری طرح ناکام رہے ہیں۔

جیڈ بابین نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ہفتہ انتہائی شرمناک طریقے سے گذارا، صورتحال پر ان کا بہت کم کنٹرول ہے اور سیاسی اعتبار سے اس پوری صورتحال کے ذمہ دار ٹرمپ ہی ہوں گے۔ کورونا وائرس کے ایک اور ماہر اور تجزیہ نگار جان زوگبی نے بھی کہا کہ امریکہ میں کورونا سے لڑنے کے لئے ایک دوسرے کو متحد کرنے کی بہت کوشش ہو رہی ہے لیکن ٹرمپ کا اس کوشش میں کوئی حصہ نہیں ہے جبکہ ایک لیڈر کو چاہئے کہ وہ قوم کو متحد رکھے اور ہمارے حوصلے بلند کرے، لیکن ٹرمپ ہر سطح پر ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتہائی احمقانہ انداز میں میڈیا سے لڑ رہے ہیں اور گورنروں کی توہین کرتے ہیں اور پھر بھی وہ اپنی مقبولیت کی باتیں بھگارتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی اخـبار گارڈین نے لکھا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی ٹھپ پڑ گئی ہے اور ٹرمپ کی پوزیشن بہت زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کورونا پر کنٹرول کر لیں گے۔ اس وقت امریکہ کو کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے درکار لازمی وسائل کی سخت قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button