اہم ترین خبریںپاکستان

گھوٹکی میں کورونا وائرس کا وار، تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کوروناکی تصدیق

تبلیغ کے لئے آنیوالے افراد میں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہائشی افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

شیعت نیوز: گھوٹکی میں کورونا وائرس کا وار، دیوبندی تبلیغی جماعت کے 137 میں سے دو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، کورونا میں مبتلا دونوں افراد کو سکھر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں کورونا وائرس کے دو کیس ظاہر ہوگئے ہیں۔ تبلیغ کے لئے آنیوالے افراد میں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہائشی افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار اور فرانس میں 5 ہزار تک پہنچ گئی

تین روز قبل تبلیغی جماعت کے 137 افراد کو تبلیغی مرکز تک محدود کردیا گیا تھا، بعد ازاں انکی اسکریننگ کی گئی تھی، پنجاب کے بکھر ضلع کے 80 سالہ غلام ہاشم ولد غلام رسول اور خیبرپختونخوا کے علاقہ بونیر کے 72 سالہ فقیر محمد ولد رحمت گل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جنہیں پہلے میروپور ماتھیلو کے آئسولیشن وارد اور بعد میں سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے زائرین کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 7اپریل کو وطن واپس لانے کا اعلان

معلوم ہوا ہے کہ تبلیغی جماعت کے مذکورہ افراد نے گھوٹکی کے مختلف دیہات سومر گهوٹو، مجيد چاچڑ، مولوی چاچڑ اور دیگر میں تبیلغ کرکے وہاں کی مساجد میں قیام کیا تھا۔ ادھر تبلیغی جماعت کے دو افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مذکورہ دیہات کے مکینون میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈومحمد خان کا رہائشی تبلیغی جماعت کا70سالہ رکن منظور میمن کورونا وائرس سے جاں بحق

دوسری جانب گھوٹکی پولیس نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے 137 افراد میں سے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل انہیں تبلیغی مرکز تک محدود کرکے ان کے سیمپل لئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button