دنیا

اٹلی میں کورونا وائرس سے 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک

شیعت نیوز: کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 34 ہزار افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 53 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 812 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 591 ہوگئی اور اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ ایک ہزار 739 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کا خوف، نیتن یاہو اور اس کے مقربین کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

دوسری طرف کورونا وائرس میں مبتلا اسپین کی 86 سالہ شہزادی کورونا وائرس سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

فاکس نیوز کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ ششم کی کزن ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں وہ پیرس میں زیر علاج تھیں اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

شہزادہ سکسٹو اینریک ڈی بوربون دی ڈیوک آف ارنجیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہن کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی کی آخری رسومات میڈرڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں شاہی خاندان کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

ادھرجرمنی کی ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر نے خودکشی کرلی۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھامس شیفر نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث خودکشی کی۔

اسٹیٹ پریمیئر کے مطابق شیفر ریاست میں پیداہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے شدید پریشان تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شیفر کی لاش گزشتہ روز ایک ریلوے ٹریک کے قریب ملی تھی۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے کئی ممالک کی اہم شخصیات کو اپنا شکار بنایا ہے، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button