اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

اسرائیل مخالف تحریک،احتجاج کا دائرہ پاکستان، عراق سمیت دنیا بھر میں پھیل گیا

شیعیت نیوز: آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور عراق کی جامعہ بغداد کے طلبہ بھی غزہ حامی احتجاج کا حصہ بن گئے ہیں۔

کینیڈا میں بھی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا کیمپ لگا کر احتجاج جاری ہے اور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے گریجویشن تقریب کو بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل کردیا۔

پاکستان کے مختلف یونیورسٹیوں میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ادھر امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ میں جاری غاصب اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں تک بھی پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ نے پانسہ پلٹ دیا،امریکی اسلام کی جانب مائل ہو رہے ہیں،امریکی ریسلر

بینک ہالیڈے ویک اینڈ ہونے کے باوجود لندن کی یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے مرکزی دروازے پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں پولیس کی جانب سے طلبہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، ورجینیا یونیورسٹی میں مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ۔

جبکہ 25 افراد کو گرفتار کیا گیا اور شکاگو کے آرٹ انسٹیٹیوٹ کے باہر مظاہرے سے بھی درجنوں افراد کو گرفتار گیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں 17 اپریل سے جاری مظاہروں میں 2 ہزار 5 سو سے زیادہ طلبہ گرفتار کے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button