سعودی عرب

آل سعود حکومت نے مسجد قبا کے خطیب کو ٹوئیٹ کرنے پر برطرف کردیا

شیعت نیوز : سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل سعود حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب صالح المغامسی کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔

مسجد قبا کے خطیب نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ بلا کو دور کرنے کے تین عوامل ہیں جن میں اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرنا، استغفار اور عفو و بخشش اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے حکم پر سعودی عرب نے فلسطینی شہریوں کو قید کیا۔ محمد البخیتی

المغامسی نے اپنی اس ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے حذف کردیا اور دوسری ٹوئیٹ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا کہ قیدیوں کی آزادی سے ان کی مراد معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہیں۔

سعودی عرب کی ظالم و جابرحکومت نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی نواز لابی اور کالعدم وہابی جماعتوں کی تاریخی ذلت، ذلفی بخاری کے خلاف دائر عدالتی درخواست مسترد

دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدال علی کا کہنا ہےکہ مزید 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 1299 ہوگئی۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت بارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں سعودی عرب کا کردار حصہ اول

ترجمان سعودی حکومت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود حکومت کورونا میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہی ہے اس لئے کہ ہلاک اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button