ایران

ایران کی مسلح افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے ہیں۔ جنرل امیر حاتمی

شیعت نیوز : ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنوں پر ایران کی دفاعی قوت اور طاقت پوری طرح واضح ہوگئی ہے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن ایران کی وزارت دفاع نے ان کے دانت کھٹے کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ حربی طاقت اور میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی کا اہم کردار ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے سمندری دفاع کے میدان میں ملک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران تباہ کن بحری جہاز دنا اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والا ایک بحری جہاز، بحریہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

جنرل امیر حاتمی نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہماری دفاعی طاقت کو آزمانا چاہتا تھا، لہٰذا مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی مدبرانہ قیادت میں، عراق میں امریکہ کی عین الاسد چھاؤنی کو تباہ کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ جواد ظریف

دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی سفارتکاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹریش کی کورونا سے مقابلہ کرنے کی کوششیں، امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کل صحافیوں سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران طب کے شعبے اور اس سے مربوط وسائل کی نظر سے بہتر پوزیشن میں ہے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں اس بات کا باعث بنیں کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحتیوں سے استفادہ نہ کر سکے۔

مجید تخت روانچی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں انسانیت پر حملہ ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے متعلق دنیا کے 8 ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں، دنیا کے ممالک کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

عالمی سطح پر ایران کے خلاف جاری امریکی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں اور دباؤں کے باوجود امریکی حکام ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button