یمن

سعودی عرب کی جارحیت کا خاتمہ،یمن بحران کا واحد حل ہے۔ ضیف الله الشامی

شیعت نیوز : یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف الله الشامی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی 5 سالہ جارحیت میں سعودی عرب کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف الله الشامی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے 5 سال پورے ہونے پر کہا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی مزاحمت اور پائمردی اس بات کا باعث بنی کہ یمن پر سعودی جارحیت کا آغاز یمن میں قومی پائمردی کا دن قرار پائے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ضیف الله الشامی کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کی 5 سالہ جارحیت میں سعودی عرب کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی عرب کی طرف سے یمن جنگ کے 5 سال مکمل

دوسری جانب یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا واحد حل سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے متوقف ہونے میں ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ہم اپنے ملک کاد فاع کررہے ہیں ۔ یمنی کے نہتے عوام کو سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کی بربریت اور جارحیت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے جنگ جاری رہنے اور محاصرے کی صورت میں جنگ بندی ممکن نہیں ، جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا خاتمہ ضروری ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ چھٹے سال میں داخل ہوگئی ہے اور سعودی عرب کو اس عرصہ میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی اور آئندہ بھی اسے شکست سے دوچار ہونا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن جنگ بندی کے سلسلے میں سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور ہوائی حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحاد کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے جو مارچ دوہزار پندہ سے فضائی اور زمینی حملوں کی صورت میں روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس وقت یمن کو شدید طور پرغذائی اشیاء اور دوا کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button