مشرق وسطی

شامی فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ادلب گورنری کی طرف روانہ

شیعت نیوز : 5 مارچ کو ماسکو معاہدے سے دہشت گرد تنظیم کی دستبرداری کے بعد شامی فوج نے بڑے پیمانے پر ادلب گورنری میں کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

شمال مغربی شام میں ایک عسکری ذریعے کے مطابق ، شامی اور روسی فوجی دستوں نے رواں ہفتے ادلب گورنری کو مزید کمک بھیج دی ہے ، جن کے اہلکاروں میں زیادہ تر مشیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الجبلہ میں دہشت گردوں کا ڈرون تباہ،بشارالاسدکا عام معافی کا اعلان

روسی فوج نے مارچ کے آخر تک ترک افواج کو ایم -4 شاہراہ (حلب-لاتاکیا ہائی وے) خالی کروانے کا ٹاسک دیا تھا ۔ تاہم ترک فوج عسکریت پسندوں کو علاقے سے نکالنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ ماسکو معاہدے کی ایک شرائط تھی ، جسے ترکی نے ادلب گورنری میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔تاہم اب شام اور روسی فوج کی کمک بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ادلب کی طرف روانہ ہو گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

دوسری جانب شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے ملک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ سے ملک بھر میں شام چھے بجے سے صبح چھے بجے تک ہر قسم کی رفت آمد پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دیوبندی تبلیغی اجتماعات ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑاسبب بن گئے

حکومتِ شام نے ملک کے جنوبی صوبے قنیطرہ میں دو بڑے قرنطینہ مرکز بھی قائم کر دیئے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مشبتہ مریضوں کو طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button