مشرق وسطی

امریکہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کردی

شیعت نیوز: امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام کے وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام : دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات پر امریکہ کا حملہ

امریکہ کی وزارت خزانہ نے گزشتہ سال بھی شام کے 16 اہم حکام اور شخصیات پر پابندی عائد کی تھی۔

یاد رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے علی عبداللہ صالح کو یکم جنوری 2018 میں شام کا وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم شام سے غیر ملکی فوجیوں کو نکال باہرکریں گے۔ بثنیہ شعبان

واضح رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ملعون لدھیانوی مشکل وقت میں بھی پاکستان دشمن سعودی ایجنڈے پر سرگرم

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لیں۔ ظریف

امریکہ نے القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کو آج بھی اپنے پروں کے سائے ميں رکھا ہوا ہے اور ترکی بھی دہشت گردوں کی آشکارا حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button